Sunday, September 25, 2022

اسمبلیوں کی مدت سے متعلق ایاز صادق کے بیان پر سیاسی حلقوں میں آگ بھڑک اٹھی

اسمبلیوں کی مدت سے متعلق ایاز صادق کے بیان پر سیاسی حلقوں میں آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسمبلیوں کی مدت سے متعلق ایاز صادق کے بیان پر سیاسی حلقوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حالات مشکوک ہیں۔ لگتا ہے اسپیکر کو سب معلوم ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں تو بہتر ہے ۔ اسمبلی پر کوئی بھی وار ہوا تو بوجھ ریاست اٹھائے گی ۔
ایم کیوایم کی رکن کشور زہرا نے کہا کہ اسپیکر کو اپنے بیان کی وضاحت کرنی چاہئیے۔
وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ اسپیکر نے ملکی حالات کے تناظر میں بات کی ہے ۔ وہ کل اپنے بیان کی وضاحت خود کریں گے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے اسمبلیوں کی مدت سے متعلق بیان جس بھی تناظر میں دیا ہوا لیکن اس کے بعد بےیقینی کے بادل چھٹنے کا نام نہیں لے رہے ۔ ان کے بیان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے ۔