Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسمبلیوں میں جانا یوٹرن نہیں بلکہ ہم نوازشریف سے جھوٹ کا جواب لینے گئے ہیں : عمران خان

اسمبلیوں میں جانا یوٹرن نہیں بلکہ ہم نوازشریف سے جھوٹ کا جواب لینے  گئے ہیں : عمران خان
December 16, 2016

 

لاہور(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں میں جانا یوٹرن نہیں بلکہ ہم  نوازشریف سے جھوٹ کا جواب لینے کے لیے اسمبلیوں میں گئے ہیں۔ قاضی عیسٰی کی رپورٹ نے حکومت پر بہت بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی ہے۔ اس سانحہ کے باعث پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی آئی اور تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کےخاتمے کے لیے متحد ہوگئیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر فوج نے تو کام کیا لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

عمران خان نے کہا کہ یوٹرن انہوں نے نہیں لیا۔ یوٹرن لینا حکومت کی عادت ہے۔ زرداری کا پیٹ پھاڑ کر دولت نکالنے اور پرویز مشرف سے معاہدے تک تمام یوٹرن مسلم لیگ نون کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سردارایاز صادق کو سپیکر نہیں مانتے وہ متنازع ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اس روز اسمبلی جائیں گے جس دن وزیراعظم اسمبلی میں آکر اپنے جھوٹ کا جواب دیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ پر جو الزامات لگ رہے ہیں اور جتنی مضبوط رپورٹ ان کے خلاف آئی ہے انہیں بھی اس کا جواب دینا چاہیے۔