Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسما قتل کیس، کے پی کے پولیس کو رپورٹ کے لیے دوہفتوں کی مہلت

اسما قتل کیس، کے پی کے پولیس کو رپورٹ کے لیے دوہفتوں کی مہلت
February 6, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسما قتل کیس میں سپریم کورٹ نے کے پی کے پولیس کو رپورٹ کے لیے دوہفتوں کی مہلت دے دی ۔
چیف جسٹس کی ہی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مردان کی 4 سالہ اسماء کے قتل کے ازخود نوٹس کیس کی بھی سماعت کی ۔
آئی جی خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہوئے ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اتنا بڑا واقعہ ہو گیا لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔ سکیورٹی کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے ۔ ازخود نوٹس پولیس کے لئے نہیں شہریوں کیلئے لئے جاتے ہیں ۔
عدالت نے پولیس کو پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری سے کرائے گئے ڈی این اے کی رپورٹ جمع کرانے کے لئے 2 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ۔
دوسری جانب عاصمہ رانی قتل کیس میں ڈی جی ایف اے آئی بشیر میمن نے بتایا کہ ملزم مجاہد نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا ۔ اب وہ دبئی میں ہے یا سعودی عرب میں معلوم نہیں ۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم کے پاس اقامہ ہے ۔ کیا اس کا موبائل ڈیٹا حاصل کیا گیا ؟ ۔ اسے دبئی سے کب تک لایا جا سکتا ہے ۔؟؟ ۔ ریڈ وارنٹ جاری کرنا پڑیں گے ۔ متاثرہ خاندان کوعدالت عزت کے ساتھ یہاں بلائے گی ۔
چیف جسٹس نے یہ بھی استفسار کیا کہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا ؟ ۔ تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری خیبرپختونخوا پولیس کا بہت دفاع کرتے ہیں ۔ انہیں طلب کر لیتے ہیں تاکہ پتہ چلے کہ خیبرپختونخوا پولیس کتنی مثالی ہے ۔
عدالت نے صوبائی سیکرٹری داخلہ فواد چوہدری اور ضلعی صدر آفتاب عالم کو آج ہی طلب کر لیا ۔