Saturday, July 27, 2024

اسماء قتل کیس، ملزم محمد نبی کے خلاف اس کے اپنے دوست نے گواہی دے دی

اسماء قتل کیس، ملزم محمد نبی کے خلاف اس کے اپنے دوست نے گواہی دے دی
February 9, 2018

پشاور (92 نیوز) مردان میں چار سالہ اسماء قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم محمد نبی کے خلاف اس کے اپنے دوست گواہی دینے لگے ۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد نبی کے دوست فواد نے مردان کی مقامی عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرایا ۔
گواہ فواد نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد نبی نے چار سالہ اسماء کے قتل کے بارے میں اسے بتایا تھا ۔
عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند کر لیا ۔
پولیس کے مطابق کیس میں مزید شواہد بھی جمع کئے جا رہے ہیں ۔