اسلحے کی نمائش پر منظور وسان کیخلاف کارروائی کی سفارش
خیرپور( 92 نیوز ) انتخابی مہم کے دوران اسلحے کی نمائش نواب منظور وسان کو مہنگی پڑ گئی ۔
ایس ایس پی خیرپور نے اسلحے کی نمائش کرنے پر جیالے امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کر دی ۔
ایس اس پی خیرپور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ نواب وسان نے مسلح افراد کے ساتھ پیر گوٹھ میں سڑک بلاک کی ، خط کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔