Monday, September 26, 2022

اسلحہ ڈیلر پال ایڈمنڈز کو تیس سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا

اسلحہ ڈیلر پال ایڈمنڈز کو تیس سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا

لندن (92 نیوز) خطرناک اسلحہ ڈیلر پال ایڈمنڈز کو تیس سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ ڈیلر کی جانب سے بیچے جانے والے اسلحے کے مختلف جرائم میں استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
اسلحہ ڈیلر پال ایڈمنڈز کی جانب سے بیچے جانے والی بندوق اور گولیاں سو سے زائد جرائم میں استعمال ہونے کے انکشاف کے بعد اسے تیس سال کی سزا سنا دی گئی ہے۔
لندن نائٹ کلب میں فائرنگ سمیت دیگر کئی واقعات میں استعمال ہونے والا گولہ بارود بھی اسی ڈیلر کی جانب سے مہیا کیا گیا تھا۔
پال ایڈمنڈز پر گزشتہ ماہ نومبر میں غیر قانونی طور پر امریکہ سے برطانیہ اسلحہ درآمد کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔