اسلحہ قوانین کیخلاف بڑی مہم جاری ،امریکہ کے بعد آسٹریلیا پہنچ گئی
سڈنی ( 92 نیوز ) اسلحہ قوانین کیخلاف بڑی مہم امریکہ کے بعد آسٹریلیا پہنچ گئی ۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہزاروں افراد نے اسلحہ قوانین کے خلاف مارچ کیا ۔
اس موقع پر طلبا نے اسلحہ رکھنے کے خلاف تقاریر کیں جب کہ فنکاروں نے پرفارمنس اور معروف گلوکاروں نے اپنے فن کے ذریعے پیغام عوام تک پہنچایا ۔