Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد،پارک میں لڑکی سے زیادتی نے سی ڈی اے کی کارکردگی کا پول کھول دیا

اسلام آباد،پارک میں لڑکی سے زیادتی نے سی ڈی اے کی کارکردگی کا پول کھول دیا
August 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کے سب سے بڑے پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی نے سی ڈی اے کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،  پارک میں جھاڑیوں کی کانٹ چھانٹ کی جاتی ہے نہ ہی خراب لائٹس ٹھیک کرائی گئی ہیں۔ ایف نائن پارک میں روزانہ سینکڑوں شہری سیر و تفریح کیلئے آتے ہیں  ،  تاہم پارک انتظامیہ کی عدم توجہ اور نااہلی کے باعث پارک میں بڑھی ہوئی گھاس اور جھاڑیاں جنگل کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ پارک میں آئے شہری بھی سی ڈی اے کی بد انتظامی کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے پارک میں جھاڑیوں کی کانٹ چھانٹ اور سکیورٹی کے مزید اور موثر اقدامات کئے جائیں ۔ دو  اگست کو زیادتی کے واقعہ کی ایف آئی آر 6  اگست کو درج ہوئی   ،  چاروں ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ سی ڈی اے نے اپنے دو اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف بھی کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جھاڑیاں ختم کرنے اور لائٹس بحالی کا حکم دیا تھا ،  تاہم سی ڈی اے انتظامیہ چپ سادھے کسی نئے سانحے کی منتظر ہے۔