Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاک بحریہ کے جہاز نے ایرانی کشتی کے عملے کو طبی امداد فراہمی کی

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاک بحریہ کے جہاز نے  ایرانی کشتی کے عملے کو طبی امداد فراہمی کی
March 1, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز )  پاک بحریہ کے جہازپی این ایس شمشیرنے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیر کشتی کے عملے کو طبی امداد فراہم کی ۔کھلے سمندر میں میری ٹائم آپریشنز کی انجام دہی کے دوران پی این ایس شمشیر نے ایرانی ماہی گیرکشتی بُرواری کی ایمر جنسی کال پر فوری امداد فراہم کی۔ ایرانی کشتی پر عملے کے 17افراد سوار تھے۔

پی این ایس شمشیر کی میڈیکل ٹیم نے کشتی کے عملے کو ضروری طبی امداد کے ساتھ ساتھ ادویات، مرہم پٹی اور پینے کا صاف پانی بھی فراہم کیا۔ مستقبل میں کسی بھی طبی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے پی این ایس شمشیر کی میڈیکل ٹیم نے کشتی کے ماسٹر کے سامنے طبی امداد کے طریقہ کار کی عملی مشق بھی کی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی ماہی گیر کشتی کے عملے نے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔