Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل میں مسلسل دوسری شکست، باؤلر محمد اصغر مین آف دی میچ قرار

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل میں مسلسل دوسری شکست، باؤلر محمد اصغر مین آف دی میچ قرار
February 6, 2016
دبئی (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل میں مسلسل دوسری شکست۔ پشاور زلمی نے اسلام آباد کو چوبیس رنز سے شکست دے دی۔ نوجوان باؤلر محمد اصغر مین آف دی میچ قرار پائے۔ پشاور زلمی کے باؤلرز نے اسلام آباد کی بیٹنگ لائن کو ادھیڑ کر رکھ دیا۔ نوجوان باؤلر محمد اصغر تین اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ وہاب ریاض نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔ شان ٹیٹ دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ اسلام آباد کے شین واٹسن اور سیم بلنگز کے سوا کوئی کھلاڑی جم کر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب اٹھائیس اور چھبیس رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق بارہ رنز بنا پائے۔ اس سے پہلے پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر تمیم اقبال کے عمدہ اکاون رنز کی بدولت پشاور کی ٹیم نے سات وکٹوں پر ایک سو پینتالیس رنز بنائے۔ شاہد آفریدی اور شاہد یوسف نے سولہ سولہ رنز بنائے۔ اسلام آباد کے ڈیرن سیمی نے تین جبکہ سعید اجمل، شین واٹسن اور رمان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔