Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
March 1, 2018

شارجہ ( 92 نیوز ) پی ایس ایل کے ایڈیشن تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز بنائے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیتتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر چیڈوک والٹن اچھا کھیل پیش نہ کر سکے اور 7 گیندوں پر 8 رنز بنا کر انور علی کے گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ، جب کہ ساتھی اوپنر لکی رونچی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے 26 گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے ۔ وہ حسن خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔
بعد میں آنے والے کھلاڑی کھل کر نہ کھیل سکے ، آصف علی 7 گیندوں پر 6 ، ڈومنی 26 گیندوں پر 14 جبکہ مصباح الحق 25 گیندوں پر 22 رنز ہی بنا پائے ۔
حسین طلعت نے 13 گیندوں پر 9، فہیم اشرف نے 13 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بنائے ۔
شاداب خان تین گیندوں پر تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن خان دو اورز میں ایک وکٹ کے عوض 12 رنز دے کر کامیاب باؤلر قرار پائے جب کہ جان ہسٹنگس4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 36 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔
محمد نواز نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لئے 20 رنز ، راحت علی نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 18 رنز ، شین واٹسن نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے بدلے 35 رنز انور علی نے دو اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 13رنز دیئے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف 17.1 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق نے 16 گیندوں پر 22 ،  شین واٹسن نے 11 گیندوں پر 13 ، عمر امین نے 5 گیندوں پر چھ ، پیٹرسن نے 34 گیندوں پر 48 ، محمد نواز نے 31 گیندوں پر 25 جب کہ سرفراز احمد نے 7گیندوں پر 7رنز بنائے