Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
March 8, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ میلہ دبئی میں جاری ہے ۔ اہم میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مد مقابل ہوئے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ۔

اوپنر فخر زمان اور انٹون ڈیوکچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ فخر زمان نے 24 گیندوں پر 2 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے جب کہ انٹون نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے  ۔

بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں برینڈن مکلم  کے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا ۔ کپتان نے محض 12 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 33 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 17.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اوپنر لکی رانچی نے 41 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے جب کہ ساتھی اوپنر ڈومنی نے 17 گیندوں پر 21 رنز بنائے ۔

شاداب خان نے 24 گیندوں پر 32 ، آصف علی نے 4 گیندوں پر 7  رنز بنائے ۔

کپتان مصباح الحق نے 18 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔