Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ ، مزید چار وکلا سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ ، مزید چار وکلا سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
February 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید چار وکلا کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں 3 وکلا کو ہائی کورٹ حملہ کیس اور ایک کو کچہری میں سیشن جج کی عدالت میں توڑپھوڑ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد بار کے سیکرٹری لیاقت کمبوہ سمیت چاروں وکلا کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے چاروں کو 19 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ حملہ کیس کی ایف آئی آر تھانہ رمنا جبکہ سیشن جج کی عدالت میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔