Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد ہائیکورٹ، رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ، رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
December 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ یہ حکومت کا کام ہے اس عدالت کا کام نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل رائے نواز کی رانا شمیم کیخلاف توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اٹارنی جنرل نے رانا شمیم کا اصل حلف نامہ برطانیہ سے منگوانے کے حوالے سے لکھا گیا خط اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا، جبکہ خط عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے متفرق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی، خط میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جج بیان حلفی پاکستانی ہائی کمیشن لندن بھی دیں۔