Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد ہائیکورٹ ، نوازشریف کی ریفرنسز دوسری عدالت میں منتقل کرنیکی درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ ، نوازشریف کی ریفرنسز دوسری عدالت میں منتقل کرنیکی درخواست منظور
August 7, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں سنے جانے والے دیگر دو ریفرنسز  دوسری عدالت میں منتقل کرنےکی درخواست منظور کر لی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پرسماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ نے کہا کہ ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ کیا جائے گا۔ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد وہ صورتحال بھی نہیں رہی ، کیس منتقل کردیں تو یہ روایت بن جائے گی۔ سردار مظفر نے کہا کہ ہائیکورٹ فیصلہ دے چکی ہے، تینوں ریفرنس اب الگ الگ ہیں ، اگر نواز شریف کے بچوں نے بالغ ہونے کے بعد یہ جائیداد خود بنائی ہے تو آکر وضاحت کردیں۔اتنا سادہ سا کیس ہے کسی کو تو جواب دینا ہوگا۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا چارج فریم کرنے سے پہلے احتساب عدالت کےجج دوسری عدالت کو کیس منتقل کر سکتے ہیں؟، جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ قانون میں گنجائش موجود ہے۔ فرد جرم سے پہلے جج دوسری عدالت کو کیس منتقل کر سکتے ہیں۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث  نےکہا کہ جب تک جج خود کیس کی سماعت سے معذرت نہ کرلے دوسری عدالت کو منتقل نہیں کیا جاسکتا ، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سناتے ہوئے ڈویژن بنچ نے نواز شریف کی ریفرنسز منتقلی کی درخواست منظور کر لی، اب العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نہیں کریں گے۔