Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، دس افراد زخمی

اسلام آباد: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، دس افراد زخمی
January 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں گھر کے اندر گیس لیکج سے دھماکہ ہو گیا جس کے باعث ایک ہی خاندان کے دس افراد زخمی ہو گئے۔
وفاقی دار الحکومت کی پی ڈبلیو ڈی کالونی کے سیکٹر سی کی گلی نمبر45 میں صبح کے وقت ایک گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ نے رات کو گیس چولہا بند نہیں کیا۔ صبح کمرے میں گیس بھر گئی اور تیلی جلاتے ہی دھماکہ ہو گیا۔
دھماکے کی آواز اس قدر زور دار تھی کہ دور دور تک سنائی دی گئی۔
دھماکے سے گھر کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے جبکہ گھریلو سامان جل گیا۔ دھماکے سے قریبی گھروں کی دیواروں میں بھی دراڑیں پڑ گئیں۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو پمز ہسپتال کے برن سنٹر منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق تمام افراد 10 سے 15 فیصد تک جلے ہیں تاہم زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔