Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد کے نواحی علاقے میں پاکستان رینجرز کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد کے نواحی علاقے میں پاکستان رینجرز کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
November 10, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کے نواحی علاقے میں پاکستان رینجرز کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد  کیا گیا جس میں  غرباء کو علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔ اسلام آباد کے دیہی علاقے شاہ اللہ دتہ میں مقامی لوگوں کے علاج معالجہ کیلئے پاکستان رینجرز نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، میڈیکل کیمپ میں رینجرز کے ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف نے مریضوں کو چیک کرنے کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کیں  ۔ میڈیکل کیمپ میں آنے والے بچوں کو کھلونے، کاپیاں، پنسلیں اور مختلف تحائف بھی دیئے گئے ، شہر سے دور گھر کی دہلیز پر مفت علاج فراہم کرنے پر اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان رینجرز کا شکریہ ادا کیا اور عوام نے ان اقدامات کو سراہا  ۔ دیہاتی علاقوں میں ہسپتال نہ ہونے کے باعث پاکستان رینجرز کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے ذریعے عوام صحت کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں ۔