Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد کے طلبہ پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلہ لے سکیں گے

اسلام آباد کے طلبہ پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلہ لے سکیں گے
September 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) 92 نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں ، اب اسلام آباد کے طلبا و طالبات بھی پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ لے  سکیں گے ۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو اسلام آباد کے طلبہ کی درخواستیں آن لائن پورٹل پر وصول کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس سے  قبل پنجاب بھر کے میڈیکل  اور ڈینٹل کالجز  میں  وفاقی دارالحکومت کے طلبا و طالبات کا کوٹہ ختم کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے 92 نیوز نے 18  ستمبر  کو خبر نشر کی  تھی  ، اب اسلام آباد کے طلبا و طالبات بھی پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ لے  سکیں گے۔