Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی سنی تحریک کے کارکنوں کا احتجاج

اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی سنی تحریک کے کارکنوں کا احتجاج
March 30, 2016
لاہور(92نیوز)اسلام آباد کی طرح لاہور میں بھی سنی تحریک کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے کر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ تفصیلات کےمطابق سنی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد شاہدرہ  بتی چو ک  کاہنہ سگیاں سمیت دیگر داخلی و خارجی راستوں پر اکٹھی ہوئی اور رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بند کر دی ادھر کارکن پنجاب اسمبلی کے سامنے بھی اکٹھے ھوئے اور فیصل چوک میں دھرنا دیا پلے کارڈ اور بینر اٹھائے مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ہاتھوں میں لاٹھیاں اٹھائے کارکن شاہراہ قائد اعظم کے ارد گرد سڑکوں پر  بھی احتجاج کرتے رہے جبکہ پولیس دھرنے والوں سے دور ہی رہی۔ سنی تحریک کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کا قانون آفاقی قانون ہے اور آئین پاکستان میں شامل ہے بیس کروڑ غیور عوام ان قوانین کی طرف دیکھنے والوں کونشان عبرت بنا دینگے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نفاذ اسلام اور توہین رسالت کے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے سمیت سنی تحریک کے بارہ نکاتی ایجنڈے پر فوری طور پر عمل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔