Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد کے باسیوں پر پولن الرجی کا حملہ، سانس کی تکلیف بڑھنے لگی

اسلام آباد کے باسیوں پر پولن الرجی کا حملہ، سانس کی تکلیف بڑھنے لگی
March 10, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی دارالحکومت کے باسیوں پر پولن الرجی نے حملہ کر دیا ۔ شہری سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے لگے ۔
اس حوالے سے گولڑہ شریف کا رہائشی عقل نواز،، جو سانس کی شدید تکلیف کے ساتھ پمز اسپتال پہنچا۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ عقل نواز پولن الرجی کا شکار ہو گیا ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق بہار کے موسم میں اسلام آباد کی فضا پولن پر بھر جاتی ہے جو حساس افراد کی سانس کی نالی تنگ کر دیتی ہے ۔
کھانسی میں سیٹیوں کی آواز، انکھوں اور ناک سے پانی بہنا ، چھینکیں اور سانس میں دشواری پولن الرجی کی علامات ہیں ۔
ہر سال بہار کے موسم میں پولن الرجی کے 50 ہزار مریض پمز سےعلاج کراتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ پمز کی ایمرجنسی میں 40 سے زائد وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں ۔
ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ پولن الرجی سے متاثرہ مریض علی الصبح اور شام کو گھروں سے باہر کم نکلیں ، اور ماسک کا استعمال بڑھا دیں ۔