Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد کنٹینر چوک جی 13 ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل شہید

اسلام آباد کنٹینر چوک جی 13 ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل شہید
March 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کنٹینرچوک جی 13 ناکے پرموٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہیڈکانسبلٹی شہید ہو گیا جب کہ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے ۔

اسلام آباد میں  کنٹینر چوک جی 13 ناک پر پولیس ناکہ لگائے کھڑے  تھی کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار ملزموں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی ، فائرنگ کی زد میں آکر ہیڈ کانسٹیبل قاسم شہید ہو گیا جب کہ  سب انسپکٹر اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے ۔

شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ، شہید کا جسد خاکی پورے اعزاز کیساتھ آبائی  گاؤں للیانی ضلع سرگودھا روانہ کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی جب کہ ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم بھی صادر کیا۔