Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد پولیس کے برطرف ملازم یاسین کی اپیل خارج

اسلام آباد پولیس کے برطرف ملازم یاسین کی اپیل خارج
May 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے اسلام آباد پولیس کے ملازم یاسین علی کی برطرفی کیخلاف اپیل خارج کر دی ، یاسین علی کو محکمے نے عدم حاضری پر برطرف کیا گیا تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے اپیل خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ  یاسین علی کو محکمے نے عدم حاضری پر برطرف کیا گیا ،  منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا بھی سنگین الزام تھا ، یاسین علی نے برطرفی کا فیصلہ عدالت میں چار سال بعد چیلنج کیا۔

وکیل یاسین علی نے بتایا کہ  ان کے موکل کو بطفی سے قبل شوکاز نوٹس یا کوئی چارج شیٹ نہیں دی گئی ، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ  منشیات کے مقدمے میں آپ تکنیکی بنیادوں پر رہا ہوئے ، برطرفی کا آرڈر تاخیر سے ملنے کا کوئی ذکر اپیل میں  نہیں ۔