Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد پر چڑھائی کی تو حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے ، بلاول بھٹو کی دھمکی

اسلام آباد پر چڑھائی کی تو حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے ، بلاول بھٹو کی دھمکی
January 12, 2019
کوٹری ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوٹری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اسلام آباد پر چڑھائی کی تو حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  حکومت باز نہ آئی تو اسے سبق سکھائیں گے کہ ووٹ کی چوری کا بدلہ کیسے لیا جاتا ہے ،یہ سازش کے تحت ہمیں نکالنا چاہتے ہیں، پہلے بھی ناکام ہوئے، اب بھی ناکام ہوں گے،تحریک انصاف کو حکومت صرف دھاندلی کی وجہ سے ملی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وفاق کا سلیکٹڈ وزیر اعظم اور پنجاب کا عثمان بزدار  سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔نا اہل وفاقی حکومت سندھ اور  اس کی عوام سے سوتیلا سلوک کرنے پر ڈٹی ہوئی ہے ، انہوں نے جتنے وعدے کئے جھوٹ نکلے ، جتنے وعدے کئے  فراڈ نکلے ، میں حکومتی نمائندوں سے کہتاہوں کہ آپ کی آنکھوں پر غرور کی پٹی ہے اور دماغ طاقت کے نشے میں ہیں ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  آپ نے سندھ کے اربوں روپے کے ترقیاتی روپے روک لئے جس سے سندھ کا ترقیاتی عمل متاثر ہوا ، سندھ کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ، انہیں دیوار سے کیوں لگایا جا رہا ہے ، ہمارے صبر کا امتحان مت لیا جائے ، یاد رکھیں اگر اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کرلیا تو حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے ۔