Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہوٹل مالک قتل ،تاجروں کا احتجاج

اسلام آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہوٹل مالک قتل ،تاجروں کا احتجاج
December 9, 2016

اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں پی ٹی آئی گوجرخان کے رہنما اورستارہ مارکیٹ میں ہوٹل کے مالک چوہدری نثار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ قتل کی لرزہ خیرواردات کے خلاف تاجروں کا شدید احتجاج  ، ٹائرجلا کر روڈ بلاک کر دی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کی ستارہ مارکیٹ میں پی ٹی آئی گوجرخان کے سنیئر نائب صدر اور ہوٹل کے مالک چودھری نثار کونا معلوم  مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی یہ واردارت ہوٹل کے اندر ہوئی ۔ قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کی لاش پولی کلینک منتقل کردی ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم ہوگا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چودھری نثار نے ہوٹل ٹھیکہ پر دیا ہوا تھا اور ہوسکتاہے کہ یہ قتل لین دین  کے تنازع  ہر ہوا ہو۔ تاہم پولیس  ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ چودھری نثار پاکستان تحریک  انصاف گوجر خان سے سینئرنائب صدر تھے۔ واقعہ کے خلاف ستارہ مارکیٹ کے تاجروں نے شدید اجتجاج کیا اور ٹائر جلاکرروڈ بلاک کردی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چوہدری نثار کے قاتلوں گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔۔