Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد میں سجا جدید اور قدیم چمچماتی گاڑیوں کا میلہ

اسلام آباد میں سجا جدید اور قدیم چمچماتی گاڑیوں کا میلہ
February 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سجا چمچماتی گاڑیوں کا میلہ ، جہاں جدید اور قدیم کا امتزاج دیکھنے کو ملا۔ میلے میں کسی کو پرانے ماڈلز کی الٹریشن گاڑیاں پسند آئیں تو کوئی اسپورٹس کار اور بائیکس کا دیوانہ دکھائی دیا۔

اسلام آباد میں نجی مال میں منعقدہ آٹو شو میں گاڑیوں کے دیوانوں کی بڑی تعداد پہنچی۔ میلے میں کوئی پرانے ماڈلز کی چمچماتی گاڑی کا دیوانہ دکھائی دیا تو کوئی ہیوی بائیکس کے حسرت سے تکتا رہا۔

میلے میں جدید اور قدیم میک اور ماڈلز کا امتزاج دیکھنے کو ملا۔ ایک طرف قدیم کاریں توجہ کا مرکز رہیں تو وہیں نوجوانوں جدید موٹر سائیکلز اور ہیوی بائیکس کے دیوانے نظر آئے۔

گاڑی کے اونرز کا کہنا تھا، گاڑی کی سجاوٹ، بناوٹ اور حفاظت ان کا شوق ہے لیکن یہ جیب پر خاصا بھاری ہے۔ آٹو شو میں آنے والے شائقین گرجدار آواز اور گونج والی ہیوی بائیکس کی سواری اور من پسند گاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔