Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد میں بھی برہان وانی کی برسی پریکجہتی ریلی نکالی گئی

اسلام آباد میں بھی برہان وانی کی برسی پریکجہتی ریلی نکالی گئی
July 8, 2017

اسلام آباد(92نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بھی برہان وانی کی برسی پریکجہتی ریلی نکالی گئی ، شرکا کا کہنا ہے کہ ہربان وانی کی شہادت کے بعد آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی،منزل ضرور ملے گی ۔

تفصیلات کےمطابق برہان وانی کی پہلی برسی پراسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام یکجہتی ریلی نکالی گئی ،ریلی کا آغاز چائنا چوک سے ہوا، شرکا نے برہان وانی کی تصاویر والے بینرزاور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے، سب نے ہم آواز ہوکر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔

ریلی ڈی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، حریت کانفرنس کے رہنماوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بریان وانی کی شہادت نے آزادی کی تحریک کو نئی جلا بخشی، یہ تحریک نہیں رکے گی۔ 

شرکا نے بھارتی افواج کے ہاتھوں زخمی کشمیریوں کی جلد صحت اور تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے مل کر دعا بھی کی.