Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد  : معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

اسلام آباد  : معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا
December 23, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں غنڈہ گردی ، معمولی تلخ کلامی پر آہنی راڈوں اور ڈنڈوں سے لیس افراد نے  نوجوان کی دھنائی کردی ۔ پولیس نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا بعد میں لے دے کرکے دونوں کو چھوڑ دیا اور  متاثرہ  نوجوان کےخلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق شہراقتدار میں معمولی تلخ کلامی پرتھانہ بہارہ کہوکے علاقے میں واقع دکان کشتی کا اکھاڑہ بن گئی۔ 92 نیوزکوموصول ہونےوالی مارپیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے سار ی منظر کشی کر دی۔ آہنی راڈوں اور ڈنڈوں سے لیس افراد کا جتھا دکان میں گھسا اور نوجوان کو پیٹ ڈالاجس نے جتنا چاہا غصہ اتارا اہل علاقہ میدان میں اترے اور بیچ بچاﺅ کرایا تھانے میں کال ملائی اور پولیس کو بلوایا۔ پولیس آئی اور2حملہ آوروں کو گرفتار کرکے تھانے کا چکر بھی لگوایا لیکن پھر کہانی میں نیا موڑ آیا۔ پولیس نے دونوں گرفتار افراد کو ساز باز کرکے چھوڑ دیا ۔ کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی پولیس نے روایتی چال چلی اور تلخ کلامی کا ذمہ دار تشدد کے شکار نوجوان کو ٹھہراکراسی کےخلاف مقدمہ درج کردیا۔ تھانہ بہارہ کہو پولیس کے اس رویے پر زخمی نوجوان نے بہت شورمچایا لیکن کچھ ہاتھ نہ آیا ورثاءکے مطابق پولیس اہلکار ان کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں الٹا دھمکایا جارہا ہے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔