Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف کی آمد پر اپوزیشن جماعتیں حکمت عملی کل طے کرینگی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف کی آمد پر اپوزیشن جماعتیں حکمت عملی کل طے کرینگی
May 15, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں کل وزیراعظم نوازشریف کی شرکت پر اپوزیشن جماعتیں حکمت عملی طے کرنے کے لیے کل سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس اعتزاز احسن کی زیر صدارت ہو گا۔ قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اہم اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتیں مشاورت کے لیے سنینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے چیمبر میں بیٹھک لگائیں گی۔ مشاورتی اجلاس میں چیف جسٹس کی جانب سے پاناما پیپز کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام سے انکار اور ان کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد کی صورتحال پر غور ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ  وزیراعظم کی قومی اسمبلی اجلاس میں آمد اور کل کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں حزب اختلاف کی طرف سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم، اے این پی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق، عوامی مسلم لیگ، قومی وطن پارٹی شیرپائو اور بی این پی عوامی کے رہنما شامل ہونگے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔