Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد : شجاع خانزادہ کی شہادت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد : شجاع خانزادہ کی شہادت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
August 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت کی یادوں کا دیپ ابھی بجھا نہیں ہے اسلام آباد میں ان کے دوستوں کی طرف سے تعزیتی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق نیشنل لائبریری اسلام آباد میں وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کے دوستوں کی طرف سے تعزیتی ریفرنس کاابعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کے دوستوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرنل شجاع خانزادہ دوستوں کے وزیر نہیں تھے بلکہ ان کے دلوں کے بادشاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرنل شجاع خانزادہ دوستوں کو جینا سیکھاتے تھے اور جاتے جاتے بھی وہ جرات سکھا گئے جو تمام پاکستانیوں کے لئے باعث فخر ہے مقررین نے کہا کہ کرنل شجاع خانزادہ کیلئے تھا کا لفظ استعمال کرتے ہوئے کلیجہ منہ کو آتا ہے دوستوں کیلئے ان کی محبت اتنی زیادہ تھی کہ ہم اب بھی بے یقینی کاشکار ہیں۔