Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد : سفارتکاروں اور خواتین سے پرس چھیننے والا ڈکیت گروہ گرفتار

 اسلام آباد : سفارتکاروں اور خواتین سے پرس چھیننے والا ڈکیت گروہ گرفتار
July 9, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی پولیس نے جناح سپر مارکیٹ میں سفارتکاروں اور خواتین سے پرس چھیننے والے ڈکیت گروہ کے 4 افراد کو  گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے چھینی گئی نقدی، موبائیل فونز اور دیگر اشیاٗ برآمد کر لی گئیں ، ڈکیت گروہ نے بوسنیا کی نائب سفیر، سری لنکن کمرشل اتاشی کے علاوہ ، اٹلی اور کیوبا کے سفارتکاروں کو لوٹا تھا۔ گرفتار ملزمان  میں عمر شہزاد، اویس عباسی اور حمزہ شامل ہیں جبکہ  چینی سفارتکار کو لوٹنے والا ملزم قیصر زمان کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔