Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد: زیروپوائنٹ فلائی اوور چار سال میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا

اسلام آباد: زیروپوائنٹ فلائی اوور چار سال میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا
May 16, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں پانچ ارب کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا زیروپوائنٹ فلائی اوور  چار  سال میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جگہ جگہ شگاف پڑ گئے جبکہ مٹی بھی سرکنے لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 5 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا زیرو پوائنٹ فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جگہ جگہ شگاف پڑ چکے ہیں جبکہ پل کا ایک حصہ برساتی نالے کی طرف سرک رہا ہے۔ درمیانی جوڑ اپنی جگہ سے ہٹ چکا ہے لیکن سی ڈی اے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ فلائی اوور کی تعمیر کے لیے پی سی ون کو کئی بار تبدیل کیا گیا 99 کروڑ 20 لاکھ روپے تعمیری لاگت تخمینے والا یہ منصوبہ 5 ارب میں مکمل ہوا۔ ڈیزائن اور تعمیری کام کی نوعیت میں بار بار اور غیر ضروری  تبدیلیاں کی گئیںج۔ اسے نااہلی کہیں یا کرپشن کی غضب کہانی، غیرمعیاری تعمیراتی سامان کے باعث سیمنٹ ریت کی طرح بکھر رہا ہے۔  آڈیٹر جنرل آف پاکستان بھی زیرو پوائنٹ فلائی اوور کو غیر معیاری اور کرپشن کا شاہکار قرار دے چکے ہیں لیکن ابھی تک سی ڈی اے نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔