Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد: رپورٹ کلیئر آنے سےراول ڈیم سے راولپنڈی کے لئے پانی کھول دیا گیا

اسلام آباد: رپورٹ کلیئر آنے سےراول ڈیم سے راولپنڈی کے لئے پانی کھول دیا گیا
July 16, 2017

اسلام آباد(92نیوز)راول ڈیم میں زہریلہ کیمیکل مواد ڈالنے کا معاملہ اسلام آباد کی دو لیبارٹریوں کی رپورٹ کلیئر آنے سے راولپنڈی کے لئے پانی کھول دیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مچھلیوں کے لیے آکسیجن کی مقدار 2 سے زیادہ درکار ہے جبکہ پانی میں آکسیجن کی مقدار1.9 ہے۔

تفصیلات کےمطابق راول ڈیم میں زہریلہ کیمیکل مواد ڈالنے سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں تاہم اسلام آباد  کی دو لیبارٹریوں نے راول ڈیم سے راولپنڈی کو سپلائی  پانی کو اپنی اتبدائی رپورٹ میں زہریلے کیمیکل سے پاک قراردیا ہے ۔جس سے صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے ۔ ابتدائی  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانی میں آکیسجن کی مقدار ایک اعشاریہ 1 سے لیکر ایک اعشاریہ 9 نکلی ہے جبکہ مچھلیوں کے لیے آکسیجن کی مقدار 2 سے زیادہ درکار ہے۔ کم مدافعت والی سلور فش آکسیجن کی کمی سے ہلاک ہوئی ہیں۔ حتمی رپورٹ تیار کرنے کے لیے لاہور کی دو لیبارٹریوں کا انتظار ہے۔