Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد : رشتے کا تنازع ،چار افراد زندگی کی بازی ہارگئے

اسلام آباد : رشتے کا تنازع ،چار افراد زندگی کی بازی ہارگئے
March 25, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے میں رشتے کے تنازع پر خون کی ہولی کھیلی گئی  فائرنگ سے  چار افراد  جان سے گئے ، قتل ہونے والوں میں ماں، بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت  کے علاقے سیداں کالونی میں دن ساڑھے تین بجے کے قریب پانچ مسلح افراد گھرمیں داخل ہوئے اور گھر میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی  فائرنگ سے چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے  جاں بحق ہونے والوں میں 45سالہ زرغونہ اس کا 23سالہ بیٹا داود اور بیٹی روبینہ شامل ہیں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ لڑکی کے رشتے کے تنازعے پر کی گئی  فائرنگ سے لڑکی کا بھائی محمد اجمل بھی جاں بحق ہوگیاجبکہ لڑکے کا والد اور چچا گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمی اور جاں بحق افراد کو پمز ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی واقعے کے دوران ایک کمسن بچی بھی گھر میں موجود تھی جو معجزانہ طور محفوظ رہی ۔ پولیس نے تنازعے کا باعث بننے والی لڑکی کو شامل تفتیش کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ، پولیس کا کہنا کہ تمام ملزموں کی شناخت ہوچکی ہے جلد گرفتار کرلیں گے۔