Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد: حج 2016 کے اخراجات میں اضافے کی تجویز زیرغور، گزشتہ سال کے مقابلے بائیس ہزار روپے زائد اضافہ متوقع

اسلام آباد: حج 2016 کے اخراجات میں اضافے کی تجویز زیرغور، گزشتہ سال کے مقابلے بائیس ہزار روپے زائد اضافہ متوقع
February 12, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد حج 2016 کے اخراجات میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ حج اخراجات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بائیس ہزار روپے سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں کیلئے حج اخراجات دو لاکھ ستاسی ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ جنوبی علاقوں کیلئے حج اخراجات دو لاکھ  پچھتر ہزار کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ حج کیلئے جہاز کا کرایہ شمالی علاقوں سے  اٹھانوے ہزار جبکہ جنوبی علاقوں سے نواسی ہزار کرنے کی تجویز ہے۔ مدینہ میں حجاج کی رہائش کا کرایہ میں بھی تقریباً پونے پانچ  ہزار روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں قیام وطعام میں بھی سولہ ہزار روپے اضافے کی تجویز زیرغور ہے۔ حج کے موقع پر کرنسی ایکسچینج ریٹ ساڑھے اُنتیس روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔