Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد : جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کی صورت میں دوبارہ حلقہ بندیاں ہونگی

اسلام آباد : جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کی صورت میں دوبارہ حلقہ بندیاں ہونگی
July 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن،جماعتی بنیادوں پر انتخابات کی صورت میں دوبارہ حلقہ بندیاں کرانا ہونگی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جماعتی بنیادوں پر انتخابات کی صورت میں دوبارہ حلقہ بندیاں کرانا ہونگی۔ تمام یونین کونسلز کو وارڈز میں تبدیل کردیا جائے گا،امیدوار وارڈز کی شکل میں الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے لیے تیس دن  درکار ہونگے،ووٹرز فہرستیں بھی غیر منجمند کی جائیں گی جبکہ کسان ممبر دوبارہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔