Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد : بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے دربارگولڑہ شریف میں محفل سماع کا انعقاد

اسلام آباد : بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے دربارگولڑہ شریف میں محفل سماع کا انعقاد
December 11, 2016

اسلام آباد(92نیوز)ملک بھر میں 12 ربیع الاول  کے بابرکت مہینے میں روح پرور محافل کا سلسلہ جاری ہے۔ دربار گولڑہ شریف میں محفل سماع  ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ربیع الاول کے با برکت مہینے میں ملک بھر میں روح پرور محافل کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے دربار گولڑہ شریف میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر دربار کو خصوصی طور پر سجاگیا تھا۔ پیر سید غلام شمس الدین شمس گیلانی نے اپنا نعتیہ کلام بھی پیش کیا۔

محفل سماع میں قوالوں  نے نعتیہ کلام پڑھ کرشرکاءکے دل موہ لئے ۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔