Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد: ایوان بالا کے اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: ایوان بالا کے اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
March 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ایوان بالا کے اجلاس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا ۔ پریزائیڈنگ افسر سردار یعقوب خان ناصر نے نومنتخب 51 اراکین سینیٹ سے حلف لیا ۔
اسحاق ڈار لندن میں ہونے کے باعث حلف نہیں اٹھا سکے
سب سے پہلے حافظ عبد الکریم نے رول آف بزنس پر دستخط کیئے ۔ سینیٹر کرشنا کوہلی دستخط کرنے کیلئے پہنچے تو ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا ۔
سابق چیئرمین رضا ربانی دستخط کیلئے آئے تو ارکان نے کافی دیر تک ڈیسک بجائے ۔
بیشتر سینیٹرز رول آف بزنس پر دستخط کرنے کے بعد سابق چئرمین رضا ربانی کی سیٹ پر گئے اور ان سے گلے ملے ۔
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کيلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس 4 بجےدوبارہ ہو گا جس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا ۔
دو یا دوسے زائد امیدواروں کے درمیان چیئرمین سینیٹ کی نشست پر جیتنے کيلئے کسی ایک امیدوار کو اکثریت ووٹ لینا لازمی ہو گا ۔
پریزائیڈنگ افسر نو منتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان کریں گے ۔
پریزائیڈنگ افسر پہلےچیئرمین سینیٹ سے حلف لے گا اور پھر چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سے حلف لیں گے ۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا ۔