Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد اور گردونواح میں رات گئے آندھی اور بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد اور گردونواح میں رات گئے آندھی اور بارش، سردی کی شدت میں اضافہ
February 11, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد اور گردونواح میں رات گئے آندھی اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بونداباندی سے موسم کے تیور بدل گئے۔ سرد ہواؤں کے ساتھ خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بوندا باندی نے سردی مزید بڑھا دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خراب موسم کے باعث بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی، لاہور اور شارجہ سے اسلام اباد آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔