Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا تاجروں کو پندرہ نومبر تک ٹیکس مراعاتی پیکج کا لولی پاپ، ودہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا تاجروں کو پندرہ نومبر تک ٹیکس مراعاتی پیکج کا لولی پاپ، ودہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کرنیکا مطالبہ
October 15, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں کو پندرہ نومبر تک ٹیکس مراعاتی پیکیج کے لولی پاپ پر رام کر لیا۔ ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا۔ حکومت اور تاجروں کے درمیان ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔ وزیر خزانہ نے ودہولڈنگ ٹیکس کو مکمل ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا تاہم انہیں پندرہ نومبر تک ٹیکس مراعاتی پیکیج کے لولی پاپ پر رام کرلیا ہے۔ تاجر رہنما بھی وزیر خزانہ کے وعدوں پر یقین کر کے چلے گئے تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات نہ مانے تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کےمسائل پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ حکومت اور تاجروں کے درمیان مجوزہ ٹیکس مراعاتی پیکیج پر اتفاق ہو گیا ہے۔ تاجروں کے اٹھارہ میں سے سولہ مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کے مکمل خاتمے اور ٹیکس آڈٹ چھوٹ کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اگلے ایک مہینے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔