Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد ، فاٹا کے لیے 6 سیٹوں پر الیکشن 3 مارچ کو ہو گا

اسلام آباد ، فاٹا کے لیے 6 سیٹوں پر الیکشن 3 مارچ کو ہو گا
February 25, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد اور فاٹا کے لیے 6 سیٹوں پر الیکشن 3 مارچ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا ۔
اسلام آباد کی ایک جنرل نشست پر 4 امیدوار مدمقابل ہیں ۔
چوہدری عاطف فضل اور محمد اسد جونیجو آزاد امیدوار ہیں ۔
پیپلز پارٹی سے راجہ عمران جبکہ تحریک انصاف سے کنول شوذب بھی جنرل نشست کے لیے امیدوار ہیں ۔
ٹیکنو کریٹ کی نشست پر آزاد امیدوار مشاہد حسین سید اور پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ شکیل عباسی مد مقابل ہیں ۔
فاٹا کی 4 نشستوں پر 24 امیدوار مدمقابل ہوں گے ۔ فاٹا کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار جبکہ 20 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے اخونذادہ چٹان، جنگریز خان، شعبان علی اور فرہاد شباب حصہ لے رہے ہیں ۔
آزاد امیدواروں میں پیر محمد عقل شاہ، حاجی خان، ساجد طوری، سید جمال، سید غزن غازی جمال، شاہ خالد، شاہد حسین، شعیب حسن، شمیم آفریدی، صالح، ضیا الرحمن، طاہر اقبال، عبدالرزاق، فیض الرحمن، مرزا محمد آفریدی، ملک افضل دین خان، ملک نجم الحسن، نظام الدین خان، ہدایت اللہ اور ہلال الرحمن شامل ہیں ۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ فاٹا کے سینیٹ الیکشن میں اتنی بڑی تعداد میں امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔