Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد ، خواجہ سرا ندیم کشش بھی ایم این اے بننے کیلئے پرامید،انتخابی مہم جاری

اسلام آباد ، خواجہ سرا ندیم کشش بھی ایم این اے بننے کیلئے پرامید،انتخابی مہم جاری
July 21, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے جہاں عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان مقابلے پر قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ وہاں اسی حلقے سے خواجہ سرا ندیم کشش بھی  ووٹرز کو قائل کرنے میں مصروف ہے۔ حالیہ قانون سازی کے بعد پاکستان میں خواجہ سراؤں کو جہاں کئی بنیادی حقوق ملے، وہاں ساتھ ہی انہیں ووٹ کا حق بھی مل گیا۔ جس کے بعد خواجہ سرا بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے الیکشن لڑنے والے خواجہ سرا ندیم کشش اپنی کامیابی کے لیے ڈور ٹو ڈور کمپین چلا رہے ہیں۔ ندیم کشش کا کہنا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد وہ نہ صرف خواجہ سراؤں بلکہ دیگر تمام طبقوں کے مسائل کیلئے آواز بلند کریں گے۔ ندیم کشش نے انتخابات میں حصہ لینے کی ہمت دیکھائی تو عوام کی جانب سے بھی اسے سراہا جا رہا ہے۔ ووٹ کا حق ملنے کے باعث خواجہ سرا انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور وہ اپنے  ساتھی امیدوار کی الیکشن کیمپئن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔