Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد ، تاحیات نااہلی کیس،سپریم کورٹ کا لارجربنچ تشکیل

اسلام آباد ، تاحیات نااہلی کیس،سپریم کورٹ کا لارجربنچ تشکیل
January 26, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ میں ارکان اسمبلی کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس میں چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔

جسٹس عظمت سعید،جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ  بھی لارجر بینچ میں شامل  ہیں ۔ سماعت 30 جنوری کو ہوگی ،

سپریم کورٹ نے  صادق  وامین  کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے معاملے کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں ارکان اسمبلی کی تاحیات نااہلی کا معاملے سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیدیا ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔ بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس اعجاز الاحسن سمیت جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں ۔

پانچ رکنی لارجر بینچ ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کے معاملے کی سماعت 30 جنوری کو کرے گا۔ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے میں  ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کا تعین نہیں جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ کیس میں آرٹیکل ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے۔