Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسلام آباد ، ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزم گرفتار

اسلام آباد ، ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزم  گرفتار
August 8, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) وفاقی دارالحکومت کے تفریحی مقامات شہریوں کے لیے غیر محفوظ ہوگئے، ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی میں ملوث چاروں سی ڈی اے ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ایف نائن پارک میں سی ڈی اے ملازمین کا لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر ایس پی صدر ذیشان حیدر کی سربراہی میں پولیس نے  چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان میں  زیادتی کرنے والا مالی شیراز کیانی اور اس کو تحفظ فراہم کرنے والے سکیورٹی گارڈ مراد خان سمیت چار افراد شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان  نے اعتراف جرم کر لیا ہے، تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ایف نائن پارک ملازمین نے اسے ایک لڑکے کے ساتھ دیکھ کر غیر اخلاقی حرکات کا الزام لگایا اور ڈرانے کی کوشش کی ۔ درخواست کے مطابق سی ڈی اے ملازم نے دھمکی دی کہ پارک میں آنے والے لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے، اگر ہماری بات نہ مانی تو پولیس کے حوالے کردیں گے ۔ لڑکی کے مطابق ملازمین نے 2 ہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے باہر جانے کا کہا، جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے اسے ہوس کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔