Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد ،کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں ، مشعال ملک کا بھی خطاب

اسلام آباد ،کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں ، مشعال ملک کا بھی خطاب
February 5, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں بھی ریلیاں نکالی گئیں ، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں پاکستان ہی کشمیریوں کی امید ہے ۔  بھارتی جارحیت رکوانے کے لئے عالمی برادری آگے آئے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف تنظیموں نے وفاقی دارالحکومت میں چائنا چوک سے لے کر ڈی چوک تک ریلیاں نکالیں ۔  

ریلیوں کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے، جن پربھارت مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔ شرکا نے جدوجہد آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے حریت قائدین کوزہر پلانا معمول بنارکھا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

ریلی کے شرکا پرعزم تھے ظلم و بربریت کا شکار کشمیریوں کے لیے پاکستان امید کی روشن کرن ہے۔ کشمیری آزاد ہوکر اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔