Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد ،سکیٹر ایف 10 میں گیسٹ ہاؤس سے مرد اور لڑکی کی لاشیں برآمد

اسلام آباد ،سکیٹر ایف 10 میں گیسٹ ہاؤس سے مرد اور لڑکی کی لاشیں برآمد
January 31, 2018

اسلام آباد ( 92 نیو ز۹ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں گیسٹ ہاؤس سے مرد اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شالیمار کے علاقے سیکٹر ایف ٹین کے گیسٹ ہاؤس سے مرد اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق مرد کی شناخت ڈاکٹر رانا آفتاب جبکہ لڑکی کی شناخت زبیدہ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق تھانہ گولڑہ کے علاقے سے تھا۔

پولیس کاکہناہے کہ گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر کمرے کا دروازہ کھولا تو اندر سے بدبو آرہی تھی۔ دونوں کی لاشیں بستر پر پڑی تھیں۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کردیا  ۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد موت کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔