Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد ،حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر الیکشن کمیشن کے2افسران معطل

اسلام آباد ،حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پر الیکشن کمیشن کے2افسران معطل
March 10, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف الیکشن کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز عاطف رحیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ محمد سرور کو 3 ماہ کے لئے معطل کردیا، ذرائع کے مطابق دونوں افسران الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حلقہ بندیوں کے نقشوں کو لیک کرنے میں ملوث پائے گئے تھے ۔

چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر دونوں افسران کو فی الفور 3 ماہ کی لیے معطل کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص ملک کو الیکشن اور عابد شاہ کو بجٹ کا اضافی چارج دے دیا۔