Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد ،آصف زرداری ، بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس، پارٹی کے اہم رہنماؤں کی شرکت

اسلام آباد ،آصف زرداری ، بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس، پارٹی کے اہم رہنماؤں کی شرکت
March 10, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ عروج پر ہے ، سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاوس اسلام آباد میں  پیپلز پارٹی کااہم اجلاس منعقد ہوا۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، ہمایوں خان، فیصل کنڈی اور قیوم سومرو شریک ہوئے ۔

  اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا،، ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی ولا کے علاوہ  بلوچستان سے نو منتخب سنیٹر سنجرانی کے نام پر بھی غور کیا گیا۔

رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی کسی نام کا اعلان کرے گی ۔

دوسری جانب سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے بلوچستان اور فاٹا سے نومنتخب ارکان سے متفقہ امیدوار لانے لے لیے مشاورت کی  ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چئیرمین سینٹ کے امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی کسی نام کا اعلان کرے گی۔

پیپلز پارٹی نے آج سپہر   دو بجے پھر مشاورتی  اجلاس طلب کر لیا،  آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی سنئیر قیادت پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چئیر مین اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے لیے اپنے پینل کا اعلان کرے گی۔