Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنی گالہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، اہم سیاسی شخصیات کی کپتان سے ملاقاتیں

بنی گالہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، اہم سیاسی شخصیات کی کپتان سے ملاقاتیں
July 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز ) بنی گالہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ، اہم سیاسی شخصیات نے کپتان سے ملاقاتیں کی جن میں مرکز میں نمبر گیم پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی ۔ سابق قومی کرکٹرز انضمام الحق اور مشتاق احمد بھی مبارکباد دینے بنی گالہ پہنچ گئے جب کہ عمران خان کا ہم شکل نوجوان بھی آن پہنچا۔ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی کے بعد بنی گالہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے ،  پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین محمود قریشی ، زلفی بخاری، شوکت یوسفزئی اور فیصل واڈا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں کی ۔ ملاقاتوں میں  سیاسی صورت حال ، مرکز میں نمبرز گیم ، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت سازی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا  ۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جس کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ بنائیں گے، قابل قبول ہو گا۔ سابق سٹار کرکٹرز انضمام الحق اور مشاق احمد بھی بنی گالہ میں کپتان سے  ملے اورانھیں مبارکباد پیش کی۔ مشتاق احمد کا کہنا تھاکہ عمران خان نے 22 برس جستجو کے بعداہم کامیابی حاصل کی ہے۔ سابق کپتان انضمام الحق کا کہناتھاکہ کرکٹرز سمیت پوری قوم کوعمران خان سے امیدیں وابستہ  ہیں ۔عمران خان نے کبھی ہار نہیں مانی اس کا صلہ مل گیا  ، امید ہے وہ اپنے مشن میں کامیاب ہوں گے۔ دوسری جانب عمران خان کا ہم شکل نوجوان بلوچستان کے علاقے لورالائی سے کپتان کو مبارکباد دینے بنی گالہ پہنچ گیا ہے۔