Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے لیا
March 6, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےہارس ٹریڈنگ کی شکایت کرنے والے 14 مارچ تک ثبوت پیش کریں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان،فاروق ستار،مریم اورنگزیب اور امیر مقام کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

سینٹ انتخابات میں خوب نوٹ چلے   اور ووٹوں کی خرید و فروخت  ہوئی ۔ مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ووٹوں کی خریدو فروخت کے حوالے سے بیانات اور خبریں میڈیا کی زینت بنیں تو اس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ۔

الیکشن کمیشن نے عمران فاروق ستار، مریم اورنگزیب، امیر مقام سمیت متعدد افراد  کو نوٹسز جاری کر دیے ،   ان افراد کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عاید کیے گئے تھے۔

 الیکشن کمیشن نے ان  افراد کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے 14 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری  ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے ثبوت ہیں تو وہ 14 مارچ تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔

ثبوتوں و شواہد کی بنیاد پر سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔