Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسلام آباد،چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں نیب کے اہم اور بڑے فیصلے

اسلام آباد،چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں نیب کے اہم اور بڑے فیصلے
March 13, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اہم اور بڑے فیصلے ہوئے ۔

نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسروں کے خلاف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین مختار احمد کی مبینہ غیر قانونی تقرری کی شکایت کی جانچ پڑتال  کا فیصلہ کیاگیا۔ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی پروگرام میں مبینہ گھپلوں کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

دوسری جانب چیئرمن نیب نے مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز میں عوام کے ساتھ ہونے والے گھپلوں کی بھی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔

 انھوں نے ڈی جی نیب راولپنڈی کوہدایت کی کہ تمام انکوائریاں بروقت مکمل کرکے بد عنوان عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔